محکمہ تعلیم اور اکاؤنٹس آفس گوجرانوالہ میں کرپشن کا خاتمہ کریں،احسا ن گورائیہ
- Gujranwala on October 23, 2012 in
- |
- by admin
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پیٹا پنجاب کے چیئرمین احسا ن گورائیہ ،پنجاب ٹیچرز یونین گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر محمد طارق قریشی،چوہدری میلاد ڈھلو،امین گورائیہ نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم اور اکاؤنٹس آفس گوجرانوالہ میں کرپشن کا خاتمہ کریں اور ذمہ داران افسران کے خلاف عبرتناک کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر اساتذہ تنظیمیں مشترکہ طور پہ محکمہ تعلیم اور اکاؤنٹس آفس کی بدعنوانیوں اور کرپشن کے بارے میں آگا ہ کریں گی رشوت کے عوض اساتذہ کی تنخواہوں کی بندش اور دیگر رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے دور دراز سٹیشنوں میں خواتین اساتذہ کی تعیناتی کرکے چند دنوں بعد رشوت لیکر نزدیکی سنٹر میں دوبارہ تعیناتی معمول بن گیا ہے جس میں محکمہ تعلیم اور اکاؤنٹس آفس کے اہلکار شامل ہیں اگر ان کا محاسبہ نہ کیا تو اساتذہ تنظیمیں بھر پو ر احتجاجی تحریک چلائیں گی انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی ناقص پالیسیوں کی بدولت اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل ابھی تک رکا ہوا ہے جس کی وجہ سے درجہ چہارم کے ملازمین اور اساتذہ کو عید الضحیٰ سے قبل بھی تنخواہیں ملنے کی امید نہیں ۔