جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت برسراقتدار آئی ہے،راؤ اکرام
- Gujranwala on October 23, 2012 in
- |
- by admin
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما و سابق ٹاؤن ناظم راؤ اکرام خاں نے کہا ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت برسراقتدار آئی ہے اس نے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں جس کی وجہ سے عوام پیپلز پارٹی کو بار بار منتخب کر کے اقتدار میں لاتی ہے اور آئندہ بھی عوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے اسمبلیوں میں بھیجے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈیالہ وڑائچ میں اپنی رہائشگاہ پر ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں چودھری مشتاق گجر، رانا فیاض احمد و دیگر بھی شامل تھے، راؤ اکرام خاں نے کہا کہ اب بھی حکومت بجلی کی طلب و رسد میں فرق کو پورا کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اس سلسلے میں کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے وفاقی حکومت کے زیر سایہ تیزی سے جاری ہیں جن کے نتیجے میں صارفین کو تقریباً اڑھائی روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جا سکے گی۔