Home » Gujranwala » عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا اوڑھنا بچھونا ہے،خالد پرویز

عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا اوڑھنا بچھونا ہے،خالد پرویز

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خالد پرویز ڈار نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام، اداروں کی مضبوطی اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کو بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور دیگر جماعتوں کے قائدین کی شمولیت مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا اوڑھنا بچھونا ہے اور عوام کی بھرپور حمایت سے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔