Home » Gujranwala » وفاقی حکومت عوام سے کئے گئے ہر وعدوں کو پورا کررہی ہے، نوید انور بھنڈر

وفاقی حکومت عوام سے کئے گئے ہر وعدوں کو پورا کررہی ہے، نوید انور بھنڈر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ق کے حلقہ این اے97 میں امیدوار نوید انور بھنڈر ،ضلعی نائب صدر چوہدری ارشد بریار ،ملک شوکت اعوان،این اے97 کے صدر راجہ شعیب اسلم ،پی پی95 کے صدر رانا قیصر نذیر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی پی92 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ق پیپلز پارٹی کے لالہ اسداللہ پاپا کی بھر پور حمایت کرے گی اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی مسلم لیگ ن کرپٹ اور مفاد پرست جماعت ہے جنہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں پنجاب بھر میں کامیابی مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کا مقدر بنے گی 17 نومبر کو ضمنی الیکشن میں گوجرانوالہ سے لالہ اسد اللہ پاپا اور ڈسکہ سے مسلم لیگ ق کے امیدوار انصر بریار سمیت پنجاب بھر میں کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام سے کئے گئے ہر وعدوں کو پورا کررہی ہے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانا ہی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔