Home » Gujranwala » مسلم لیگ ن کے آمرانہ سوچ نہیں چلنے دیں گے،ڈاکٹرمحمد شاہ علوی

مسلم لیگ ن کے آمرانہ سوچ نہیں چلنے دیں گے،ڈاکٹرمحمد شاہ علوی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما ڈاکٹرمحمد شاہ علوی نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کے تاریخی فیصلے سے مسلم لیگ ن کی سیاہ سیاست کا باب ختم ہوچکا ہے ماضی میں پیپلز پارٹی کوایجنسیوں کے ذریعے اور رقوم بانٹ کر ناکام بنانے والوں نے آمرانہ طرز عمل اختیار کررکھا ہے مسلم لیگ ن کے آمرانہ سوچ نہیں چلنے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور عوامی جماعت ہے جسے ایجنسیوں کے ذریعے ختم کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے اپنا خواب کبھی پورا نہیں کرسکتے میاں برادران قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں اور پیپلز پارٹی پہ الزام تراشی کی بجائے اپنے کردار کو دیکھے ۔