Home » Gujranwala » علم کے بغیر نظام کائنات کا چلنا ناممکن ہے، عبدالجبار شاہین

علم کے بغیر نظام کائنات کا چلنا ناممکن ہے، عبدالجبار شاہین

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر) کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین نے کہا ہے کہ علم کے بغیر نظام کائنات کا چلنا ناممکن ہے تعلیم یافتہ انسان ہی اس دنیا کو باشعور اور انسان دوست لوگوں کا گہوارہ بنا سکتا ہے قرآنی تعلیمات میں حصول تعلیم پر خصو صی توجہ دی گئی ہے کیونکہ ایک با علم صاحب ایمان ہی اچھامسلمان ثابت ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوںنے آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہونے والے تعلیمی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہو ںنے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے امت کو علم حاصل کرنے کی خصو صی تلقین کی ہے اور انہو ںنے اس مقصد کے حصول کے لئے تحصیل علم کے عوض جنگی قیدیوں کو رہا کرکے علم سے محبت کا عملی ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ نظام تعلیم کا بنیادی ستون ہیں اور اساتذہ کو اپنے طالبعلموں کے لئے رول ماڈل بننا چاہیئے ترقی یافتہ ممالک میں اسلامی تعلیم کے مطابق استاد کو اس کامعاشرتی مقام و احترام دیا ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ خود کو اپنے درخشاں کردار کے ذریعے اس مقام کا اہل ثابت کریںاساتذہ کو اپنے شاگردوں کے لئے علمی مطالعہ اور اعلی اخلاقی اطوار کے حوالے سے ایک قابل تقلید نمونہ ہونا چاہیئے۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میںاساتذہ کو چاہیئے کہ وہ پوری تیاری کے ساتھ اپنے طالبعلموں کو پڑھائیں اور روائتی نوٹس پر انحصار کرنے کی بجائے ان میں ریسرچ کاجذبہ پیدا کریں کیونکہ ترقی یافتہ ممالک کی تر قی کا راز تدریس و تحقیق پر مبنی نظام تعلیم میں پوشیدہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ انہیں اور دیگر تمام معروف افراد کو معاشرتی مقام اساتذہ کی محنتوںکے طفیل ملا ہے۔ اس لئے ہمارے یہ عہدے اور شان و شوکت اساتذہ کی مرہون منت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اساتذہ اپنی تنخواہوں کے قطعہ نظر اپنے مرتبہ کے شایان مشنری جذبہ سے خدمات انجام دیں توکو ئی وجہ نہیں کہ معاشرہ انہیں ان کا جائز مقام نہ دے۔