Home » Gujranwala » نظریاتی کارکنوں کے حقوق کی فراہمی تک جدوجہد جاری رکھیں گے،شیخ نوید

نظریاتی کارکنوں کے حقوق کی فراہمی تک جدوجہد جاری رکھیں گے،شیخ نوید

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ق پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شیخ نوید نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکنوں کے حقوق کی فراہمی تک جدوجہد جاری رکھیں گے مسلم لیگ ق کو مضبوط اور عوامی طاقت بنانے کیلئے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی چوہدری برادران پارٹی کارکنوں کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کریں اور یوسی سطح پہ پارٹی کو منظم کرنے کیلئے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہاراپنے آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کو مشکل اور کڑے وقت میں فعال رکھنے والے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنا غیر جمہوری اور غیر اخلاقی اقدام ہے پارٹی قیادت کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔