Home » Gujranwala » محبت رسول ؐ کامل ایمان کی نشانی ہے اس کے بغیر ایمان نا مکمل ہے،پیر حافظ محمد اشرف

محبت رسول ؐ کامل ایمان کی نشانی ہے اس کے بغیر ایمان نا مکمل ہے،پیر حافظ محمد اشرف

سیالکوٹ( بیورورپورٹ)محبت رسول ؐ کامل ایمان کی نشانی ہے اس کے بغیر ایمان نا مکمل ہے۔آقائے دو جہاں ﷺ کا ذکر خود خائق کائنات نے بلند فرمایا ہے ۔آپ ﷺ محبوب کائنات ہیں۔ان خیالات کا اظہارآستانہ عالیہ علی پور سید اں کے خلیفہ مجاز پیر حافظ محمد اشرف نے جامع فیضان نبویؐ ڈسکہ روڈ پر منعقدہ 69ویں ماہانہ محفل سید الا نبیاء کے صدارتی خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حب رسول ﷺکو فروغ دے کر معاشرہ سے ہر کسی کی برائے کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔محافل میلاد مصطفیؐ سے ایمان کو تقویت و تازگی ملتی ہے اور محبت رسول ؐ کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہودی لابی اسلام کی ترویج و اشاعت سے سخت پریشان ہیں اور وہ مختلف سازشوں میںمصروف ہیں۔انہوں نے فحاشی و عریانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیااور کیبل نیٹ ورک کے زریعہ گھروں میں ماحول کو برباد کیا اور موبائل کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہین۔ان تمام برائیوں کیلئے ضروری ہے ہم اسلامی تبلیغی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے اور نوجوان نسل کو اپنے اسلاف کی سیرت و کردار سے روشناس کروایا جائے۔محفل سے علامہ مفتی خادم حسین قادری،محمد اقبال ،محمد نصیر نقشبندی،صاحبزادہ ضیاء محی الدین قادری ،شمس الدین قادری ،حافظ عمر فاروق و دیگر نے خطاب کیا۔