Home » Gujranwala » پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا انجام دور آچکا ہے، اظہر محمود چیمہ

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا انجام دور آچکا ہے، اظہر محمود چیمہ

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سینئر راہنما وامیدوار پی پی91 چوہدری اظہر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں عدلیہ نے تاریخی فیصلہ دے کر مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے عمران خان کا سونامی اقتدار کے ایوانوں کو ہلاکر رکھ دے گا اقتدار کے حواری سیاستدانوں نے ملک وقوم کا بیڑہ غرق کردیا ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا انجام دور آچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز کالونی گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری انجم اقبال وڑائچ،شیخ نعیم ہاشمی ،رانا نبیل ،لیاقت پاکستانی ،عثمان ایوبی اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی حکومتی کرپشن اور مہنگائی نے پاکستان کو غیر مستحکم کردیا ہے عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے قوم تحریک انصاف کا ساتھ دیں عمران خان ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تحریک انصاف عدل وانصاف کا دور لائے گی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کرے گی ۔