Home » Gujranwala » پی پی92لالہ اسد اللہ پاپا کی ضمنی انتخاب میں مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،محمد زاہد حبیب

پی پی92لالہ اسد اللہ پاپا کی ضمنی انتخاب میں مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،محمد زاہد حبیب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پا کستان سنی تحریک کے ڈویژ نل صدر محمد زاہد حبیب قا دری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں سرکاری مشنری کا استعمال کیا گیا تو تخت لاہور کو پنجاب بھر میں عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔پی پی92لالہ اسد اللہ پاپا کی ضمنی انتخاب میں مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔گوجرانوالہ کو اپنا گڑ سمجھنے والوں کو ضمنی الیکشن میں عوام عبرت ناک شکست دیںگے۔کارکنان کو حراساں کرنے والے کان کھول کر سن لیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔الیکشن میں ووٹر صرف عوامی نمائندے لالہ اسد اللہ پا پا کو ووٹ دیکر جاگیر دارانہ سیاست کو پی پی 92 میں دفن کردیں گے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گذ شتہ روز پی پی 92کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میںکھیالی سیکٹر کے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ جنہوں نے گذشتہ پونے 5سالوں میں اپنے حلقے کے عوام کو لاوارثوں کی طرح رکھا آج وہ پی پی 92میں سیاسی رشوت کے طور پر ترقیاتی کام کروا کر عوام کو دھوکا دینا چا ہتے ہیں جبکہ گذشتہ عر صہ میں ٹو ٹی پھوٹی گلیوں،سیورئج ،نالیوں کی عدم تعمیراور پینے کے صاف پانی کی کو ئی بھی سہولت فراہم نہ کر کے جا گیردارانہ سیاست کو پروان چڑ ھایا گیا مگر آج الیکشن کا موسم شروع ہو تے ہی جھوٹے سیاسی وعدوں اور نعروں کی آوازیں سنائی دینے لگی ہیں۔محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ قومی اسمبلی حلقہ 95 کے رکن اور پی پی91/92کے ممبران کی گذشتہ پونے پانچ سالوں میں عوام نے شکل تک نہیں دیکھی اور آج یہ نام نہاد عوامی نمائندے کس منہ سے عوامی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں؟تھانے اور پٹوا ری کی سیاست کو رواں رکھا گیا تو عوام پنجاب کے حکمرانوں کا انتخابات میں کڑا احتساب کریں گے۔گلی گلی سیورئج کا گندا پانی،صٖفا ئی ستھرائی کے لئے خا ک روب کو اہل علاقہ ہر روز اپنی جیب سے پیسے دیکر صفائی کرواتے ہیں جن حکمرانوں اور قومی وصو بائی اسمبلیوں کے امیدواران سے ایک ”جمعدار”قابو میں نہیں وہ پورے شہر اور صوبے کا کنٹر ول کس طرح قابو میں رکھ پا ئیں گے؟اس مو قع پر سٹی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمن ،کھیالی شاہ پورٹاؤن کے صدر قاری محمد فیصل اقبال سلطانی،محمد زبیر قادری،حافظ محمد شعیب ،محمد شہزاد،علامہ سید محمد طاہر ،قاری محمد منظور،علامہ محمد آصف وحید،محمد افتخار احمد چشتی ،محمد عمر فاروقی ،محمد فائق قادری،قاری محمد عدیل رضوی و د یگر نے کہاکہ پی پی 92 کے ضمنی انتخابات میں پنجاب کے حکمرانوںکو بد ترین شکست کا سامنا کرنا ہوگا۔ پی پی 92 کے ضمنی الیکشن میںسیاسی رشوت،سرکاری مشنری کا ستعمال،کسی بھی طرح کی دھندلی ،تھانے اور پٹواری کی سیاست کی شدید مخالفت کریں گے۔پنجاب حکومت نے اپنے امیودار کے لئے کسی بھی غیر جمہوری طریقہ کو اختیار کیا تو اس کو خمیزہ آئندہ انتخابات میں پورے پنجاب میں انہیں اٹھانا پڑے گا۔