Home » Gujranwala » کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے، محمد علی

کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے، محمد علی

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)پاکستا ن تحریک انصاف پی پی93 کے راہنما چودھری محمد علی نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیںدیاحقوق سے محروم عوامی طبقہ کے مسائل کو فوری حل کرنا ہوگا تحریک انصاف کا فلسفہ عوام میں شعور کی بیداری اور ان کے حقوق کی بحالی ہے عمران خان استحصالی قوتوں کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کررہے ہیں حکمرانوں کو ملک وقوم سے کوئی سروکار نہیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کفائت الرحمان چاند،ہارون نذیر ،ایوب انصاری اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی عوام کا مقدر بدلے گی اور پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنائے گی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے باشعور قوم اب ان کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے ۔