Home » Gujranwala » عید سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، محمد امتیاز

عید سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، محمد امتیاز

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) عید سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے جس کا حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہوا ہے تاکہ اساتذہ سمیت دیگر سرکاری ملازمین مہنگائی کے اس دور میں اپنے بیوی بچوں کے کپڑے جوتے خرید کر عید کی خوشی کو دوبالا کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار محمد امتیاز طاہر نے اساتذہ کی بلائی گئی ایک میٹنگ کے دوران کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ کے لیے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے خریداری کرنا غریب اور ملازم طبقہ کے بس کی بات نہیں ۔ اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری انعام اللہ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عنصر فاروق بھٹی ، طارق قریشی ، صمیم قریشی ، حسیب اللہ ، میاں خالد شریف ، مرزا شبیر احمد ، ظفر احمد ، رفاقت باجوہ ، امتیاز چیمہ ، جاوید کھوکھر ، رانا شفیق احمد ، نصیر احمد ، رفیق احمد ، ملک اعظم ، ندیم باجوہ و دیگر نے کہا کہ اساتذہ کے لیے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی خریداری بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں ۔ انھوں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی عید الاؤنس کا اعلان کیا جائے تاکہ سرکاری ملازمین اچھے طریقے سے عید گزار سکیں ۔