Home » Gujranwala » بیوپاری قربانی والے جانوروں کو منظور شدہ جگہوں کے علاوہ سڑک یا چو راہوں پرلے کرنہ آئیں،چیف ٹریفک آفیسر

بیوپاری قربانی والے جانوروں کو منظور شدہ جگہوں کے علاوہ سڑک یا چو راہوں پرلے کرنہ آئیں،چیف ٹریفک آفیسر

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر گوجر انوالہ سید انتصار حسین جعفری نے کہا ہے کہ ٹریفک مسائل پر اس وقت تک قابو نہیں پایاجا سکتا جب تک عوام الناس بحیثیت مجمو عی اس میں اپنا مثبت کردارادا نہ کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک پر کسی بھی قسم کی ناجائز تجاوزات نہ کریںاور قربانی والے جانوروں کو منظور شدہ جگہوں کے علاوہ سڑک یا چو راہوں پرلے کرنہ آئیں تاکہ عوام کو سفری سہولتیں بہم پہنچانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے مزید برآں سید شفیق حسین کی زیرنگرانی ایجوکیشن ونگ کی ٹیم ممبران حق نواز بھنڈر‘ کاظم حسین ‘ ظہیر حسین ‘ صائمہ شہزادی اور الماس سلیم وارڈ نز او ر لیڈی ٹریفک وارڈنز نے لائسنسنگ برانچ گوجرانوالہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصوول کے لئے آنے والے لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت و افادیت ودیگر ٹریفک قوانین بارے بریف کیا اس کے علاوہ گلہ قصاباں جی ٹی روڈ پر موجود لوگوں کو سڑک پار کرنے و دیگر ٹریفک قوانین بارے بریف کیا۔