Home » Gujranwala » کمشنر گوجرانوالہ عبدالجبار شاہین کے دورہ گرجاکھ کو عوام نے بے حد سراہا ہے ، عبدالعزیز

کمشنر گوجرانوالہ عبدالجبار شاہین کے دورہ گرجاکھ کو عوام نے بے حد سراہا ہے ، عبدالعزیز

گوجرانوالہ(مسلم جاوید مظلوم)گرجاکھ ، حافظ آباد روڈ گوجرانوالہ کا عبدالجبار شاہین کمشنر گوجرانوالہ نے خیر سگالی دورہ کیا ، علاقہ گرجاکھ کے مکینوں نے کمشنر گوجرانوالہ کے دورے کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا ، عبدالعزیز بھٹی مدنی ایڈووکیٹ مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن مدنی ویلفےئر پاکستان نے کہا کہ کمشنر گوجرانوالہ کے بارے میں سن رکھا تھا کہ وہ پڑھے لکھے اور صاف ستھرے ماحول کو پسند کرتے ہیں انہیں دورہ گرجاکھ کے دوران اسی طرح کاپایا جس کی آمد سے قبل گرجاکھ کے علاقہ میں صفائی کرا دی گئی اور ان کی آمد کو گرجاکھ کے شہری نیک شگون قرار دے رہے تھے عبدالعزیز بھٹی مدنی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کے دورے کے بعد پہلے کی طرح گندگی کے ڈھیر لگا دےئے گئے علاقہ کے سینٹری انسپکٹر نے عوام سے گندڈالنے اور من مانی کرنے کے پیسے بٹورنے شروع کر دےئے ہیں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ کاش کمشنر ہفتہ میں ایک دفعہ علاقے گرجاکھ کا چکر لگاجایا کریں اور عوام الناس کی دیرینہ خواہش کو پورا کر دیا کریں قبل ازیں جتنی بھی قیادت سیاسی یا انتظامی آئی ہے انہوں نے علاقہ گرجاکھ کی طرف کبھی بھی توجہ نہ دی اور نہ ہی عوامی قیادت نے کبھی غور کیا چند خوشامد پسند (ٹی ، سی کرنیوالے)افراد کو اپنے ساتھ ملا رکھا ہے جو صبح و شام ان کا طواف کرتے ہیں گرجاکھ پرانا محلہ ہے مگر پستی کے باعث آج بھی گرجاکھ کے وسط میں مین روڈ پر چھپڑہے جہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے30فیصد لوگ ہیپاٹائیٹس کے شکار ہیں جبکہ قبضہ گروپ مافیا چھایا ہوا ہے ۔