ضمنی الیکشن میں نواز چوہان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، شاہد محمود بٹ
- Gujranwala on October 23, 2012 in
- |
- by admin
گوجرانوالہ(ناصر بٹ)ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے کارکن ،سپاہی حلقہ پی پی92سے نواز چوہان کو بھاری اکثریت سے کام یاب کروائے گئے حاجی نواز چوہان نے جس طرح اپنے علاقے میں ترقیاتی کام کروائے اس کی مثال نہیں ملتی ، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل کو مستقبل بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے ، روزنامہ سلطنت سے گفتگو کرتے ہوئے آئرن سٹیل مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بٹ ، نائب صدر مون بٹ ، رہنما مسلم لیگ ن حاجی نےئر جمیل بھٹی ، جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن اکبر بت ، سابق ناظم مسلم لیگ ن حاجی مظفر اقبال بٹ ، مسلم لیگ ن نائب صدر انعام اللہ اپل نے کہا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہمارے قائد میاں نواز شریف کے اوپر الیکشنوں میں آئی ایس آئی سے روپے لینے پر کتنی سچائی ہے اس کا پتہ چل جائے گا مزید کہتے ہوئے کارکنان مسلم لیگ ن نے کہا وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے جس کا ثبوت ضمنی الیکشن میں مل جائے گا۔