Home » Gujranwala » حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ، ملک محمد جاوید چشتی

حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ، ملک محمد جاوید چشتی

گوجرانوالہ(محمد علی سجن سے)پاکستان کی تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کے سربراہوں کو کھلا چیلنج ملک محمد جاوید چشتی موجودہ پی پی کی حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا قائداعظم کی صرف مسلم لیگ ہے ن لیگ ق لیگ ضیالیگ عوامی لیگ وغیرہ سب جعلی ہیں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی راہنما ملک محمد جاوید چشتی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر پریس ریلیز جاری کیا جسمیں انہوں نے کہا قائداعظم کی صرف مسلم لیگ ہے جو ختم ہو چکی ہے باقی سب بنام جعلی لیگیں ہیں جو قائداعظم کی مسلم لیگ کو بدنام کر رہی ہیں ملک میں اس وقت جو دینی سیاسی جماعتیں کام کر رہی ہیں سب قوم کا دھوکا دے رہی ہیں دن رات جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں جسکی وجہ سے پاکستان کے اندر لسانی جھگڑے صوبائی نفرتیں پوری بند لاشیں بھتہ خوری قتل عام ڈاکے کرپشن آفیسر شاہی عدلیہ کی بات کو خاک میں اڑا دینا عام ہو چکی ہیں پاکستان جس جوش و جذبہ میں بنا تھا اسی جوش جذبہ سے ملک دشمن سیاسی پارٹیاں ذاتی جھگڑے کی وجہ سے ملک کو تباہ و برباد کر رہی ہیں قومی اسمبلی صوبائی اسمبلیوں میں عام غنڈہ گردی اور رکنوں کی طرح لڑائی اور ایک دوسرے پر غلط الزامات کی وبوچھاڑ ملک کی تباہی کا سبب بن رہی ہے اسلیے پاکستان کی تمام دینی وسیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو چیلنج کرتا ہواگر پاکستان کی سلامتی بقامضبوطی چاہتے ہو تو اس ملک میں فوری طور پر نظام مصطفےٰ کا نفاذ اور مقام مصطفےٰ کا تحفظ کرانے کا اعلان کروتب پاکستان سلامت رہے گا کوئی میثاقِ جمہوریت کوئی اتحاد اس وقت پاکستان کی سلامتی کا ضامن نہیں ہو سکتا ضامن ہو سکتا ہے تو صرف نظامِ مصطفےٰ کا نفاذ پی پی کی حکومت غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت تمام صوبائی حکومتیں اور مرکزی حکومت ملک کے خزانہ کو اپنے اوپر اور بے دریغ خرچہ کر کے ملک کی پوری معیشت کو تباہ وبرباد کر رہے ہیں اور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جسکا کوئی حل نظر نہیں آتا ۔