Home » Gujranwala » پاکستان کو مسلم لیگ ن بحرانوں سے نکالے گی ، شیخ محمد یعقوب

پاکستان کو مسلم لیگ ن بحرانوں سے نکالے گی ، شیخ محمد یعقوب

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن قلعہ دیدار سنگھ کے صدر شیخ محمد یعقوب نے کہاوہ دن دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا ، پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کیلئے بے شمار قربانیاں دیں مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ہمارے قائد میاں نواز شریف نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کیے ہیں ، عوامی ترجیحات کو پہلے اور ذاتی مفادات کو کبھی کبھی فوقیت نہیں دی جس کا ثبوت وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد پر مقدمہ کا اندراج اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ، کہ پنجاب میں قانون سب کیلئے یکساں ہے مزید کہتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب بھر میں ضمنی الیکشن میں تمام سیٹیں مسلم لیگ ن ہی حاصل کریں گی ۔