Home » Gujranwala » سیدناابراہیم علیہ السلام سید نا اسماعیل علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،علامہ حنیف ساقی

سیدناابراہیم علیہ السلام سید نا اسماعیل علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،علامہ حنیف ساقی

کامونکے(محمد صفدر بٹ سے)سید ناابراہیم علیہ السلام اسماعیل علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے حضرت محمدﷺ کی سنت پر مضبوطی سے عمل پیرا ہو کر معاشرے کو صاف ستھرے ماحول میں زندگی گزاری جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار علامہ حنیف ساقی نے خطبہ جمعہ کے موقع پر ارشاد فرماتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی تمام زندگی سخت سے سخت امتحانات میں گزاری اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے سُرخ روح ہوئے اور سید نااسماعیل انشاء اللہ کی قربانی اس وجہ سے اثار کا نام ہے جس سے انسان کو عظمت ورفعت کی بلندی پر فائز ہوتا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں پر اللہ نے ابراہیم واسماعیل کی اس نیکی کو ہم پر ہر سال کیلئے صاحب حیثیت لوگوں پر قرض کر دیا جیسا کہ صفامروا کی پہاڑی پر چکر حج پر لگالینے فرض کر دےئے ابراہیم علیہ السلام اس سنت کو تمام کائنات مسلمان یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہم ایک خدا کے ماننے والے ہیں ہمارا رب واحد ہے جس کا کوئی شریک نہیں اسماعیل علیہ السلام کی قربانی غریبوں مسکینوں فقیروں سے دوستی کا پیغام دیتی ہے اور بھائی چارے کی فضا مضبوط ہوتی ہے ۔