Home » Gujranwala » امریکہ اسرائیل اور بھارت کبھی بھی پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتے ،پرویز بھورے خان

امریکہ اسرائیل اور بھارت کبھی بھی پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتے ،پرویز بھورے خان

کامونکے(محمد صفدر بٹ سے)امریکہ اسرائیل اور بھارت کبھی بھی پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتے حکمران اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت پرویز بھورے خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا بھارت امریکہ اسرایل دنیا کے مفادپرست ملک ہے جو اپنا مطلب نکلتے ہی آنکھیں پھیر لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ معیت کو مضبوط کریں تاکہ ہم دنیا میں کسی کے محتاج نہ رہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پرپاکستان کو بھرپور طریقے سے بدنام کیا جا رہا ہے اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم ان تمام مذموم کوناکام بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی پالیسی پر چلنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو چاہیے کہ پائیدار اور دیرپا پالیسی بنائی جائے تاکہ ملک کے اندرونی حالات مضبوط ہوں ۔