Home » Gujranwala » ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا حل صرف میاں برادران کے پاس ہے،سید حامد رضا چشتی

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا حل صرف میاں برادران کے پاس ہے،سید حامد رضا چشتی

کامونکے(محمد صفدر بٹ سے)ملک پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا حل صرف میاں برادران کے پاس ہے ملکی بحران نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کر دی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر سید حامد رضا چشتی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملکی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے تحت لوگ دو وقت کی روٹی سے تنگ آچکے ہیں غریب عوام اپنے بچے اورگردے بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وقت قریب آچکا ہے ملک کے حکمرانوں سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام اس دفعہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کھوکھلے نعروںمیں نہیں آئیں گے کیونکہ عوام کو اچھی طرح یاد ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان کے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے تقریباً پانچ سال گزر چکے ہیں لیکن مہنگائی کے سوا غریبوں کو کچھ نہیں ملا انشاء اللہ اب ملک پاکستان کا وزیراعظم میاں نواز شریف ہو گا تو ملکی حالات سنورے گے ۔