Home » Gujranwala » حاجی صوفی محمد اکبر کا جواں سالہ بیٹا محمد عمر سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

حاجی صوفی محمد اکبر کا جواں سالہ بیٹا محمد عمر سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ممتاز سماجی شخصیت و ڈائریکٹر روزنامہ سلطنت حاجی صوفی محمد اکبر (صوفی ہوٹل والے)کاجواں سالہ بیٹے محمد عمر کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مدینہ کالونی کے قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ہر طبقہ وفکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قل شریف کا ختم آج صبح9بجے محلہ شریف پورہ گلی نمبر2جناح روڈ کی جامع مسجد میں ہو گا مرحوم محمد عمر کی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی تدفین کے وقت رقت آمیز مناظر اچانک موت نے خاندان بھر کے افراد کو غم سے نڈھال کردیا مرحوم محمد عمر نیک سیرت اور صوم صلوۃ کا پابند تھا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ حکام عطاء فرمائے پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے ادارہ روزنامہ سلطنت حاجی صوفی محمد اکبر کے غم میں برابر کا شریک ہے۔