Home » Gujranwala » مفادات کے خول سے نکل کراجتماعی بہبود کیلئے کوشش کرنا ہوگی،عبدالجبار شاہین

مفادات کے خول سے نکل کراجتماعی بہبود کیلئے کوشش کرنا ہوگی،عبدالجبار شاہین

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر) کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی اور فلاح کے لئے اپنے مفادات کے خول سے نکل کراجتماعی بہبود کے لئے سچی نیتوں اور خلو ص عمل کی بدولت متوقع نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں عوام کااطمینان اور اعتماد ہی سرکاری اداروں کی کارکردگی کی کسوٹی ہے ان خیالات کا ا ظہار انہو ں نے آج اپنے دفتر میں پسرور روڈ‘ گوندلانوالہ روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ ‘ گرین بیلٹ کی تعمیر اور سیالکوٹ باٖئی پاس چوک کے چاروں اطراف سلپ روڈز تعمیر کرنے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے حسن رضا جعفری‘ ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز قمر علی زیدی‘ ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ ‘ ڈائر یکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے مجاہد کھوکھر‘ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ کمشنر آفس مزمل ملک ‘ اسسٹنٹ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر یاسین اور دیگر افسران شریک تھے۔ کمشنر نے کہا کہ افسران عوامی مفادات کا پوری طرح خیال رکھتے ہو ئے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و تکمیل کریں تو سماجی اقدار مضبوط و مستحکم ہو سکتی ہیں ۔ انہو ں نے معیاری تعمیرات پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ تر قیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ ٹھیکیداروں اورماتحت سٹاف کی کارکردگی پرمسلسل نظررکھی جائے اور بذات خود تمام امور کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں ۔ انہوں نے ڈی جی جی ڈی اے ‘ای ڈی او ورکس اور ڈائریکٹر انجینئرنگ کو مختلف سڑکوں او رچوکوں کاجائزہ لینے کے لئے معائنہ کرنے کی ہدایت بھی کی اور افسران نے کمشنر کو ضروری تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی او آفس میں منعقدہ ایک دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن عبدالجبا ر شاہین نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سرویلینس سرگرمیاں جاری رکھی جائیں ۔ انہو ں نے محکمہ صحت ‘ٹی ایم ایز ‘ زراعت‘ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ‘ واسا ودیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کا خطرہ ابھی باقی ہے تاہم کراچی اور لاہور سے مسافروں کی واپسی پر خصوصی پلان ترتیب دیا جائے اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر کھڑے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے دونوں اطراف گندگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری محاصل کی 100 فی صد ریکوری یقینی بنائیں اور عید الضحی کی چھٹیوں میں بھی پٹواری ریکوری مہم جاری رکھیں اجلاس میں ڈویلپمنٹ کے جاری منصوبوں کابھی تفصیلی جائزہ لیاگیا اور عید الضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے حوالے سے بھی خصوصی پلان تیار کریں اجلاس کے اختتام پر کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین نے ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو سراہا۔