Home » Sports » قومی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی20 کپ کھیلنے چین روانہ

قومی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی20 کپ کھیلنے چین روانہ

 

لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم ایشین ٹی20 کپ کھیلنے کیلئے چین روانہ ہو گئی ۔ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہناہے کہ ٹیم نے بڑی محنت کی ہے،،قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔15رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کپتان ثناء میرکی قیادت میں چین روانہ ہوئی۔کوچ مہتشم رشیداور مینجرعائشہ سمیت 4آفیشلز بھی ٹیم کے ساتھ گئے ہیں۔ٹیم خاصی پْر اعتماد اور پْرعزم دکھائی دے رہی تھی۔ ثناء میر نے میڈیا کوبتایاکہ ٹیم نیبیٹنگ میں بہت محنت کی ہے۔بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے ساتھ سخت مقابلوں کی توقع ہے،تاہم پْر عزم ہیں،کوشش کریں گی کہ قوم کو مایوس نہ کریں۔کوچ مہتشم رشیدکاکہناتھاکہ صرف 2کھلاڑی تبدیل کی ہیں اور وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔