Home » Business » سی این جی قیمت پٹرول کے 80فیصد کیا تو برداشت نہیں کرینگے، پراچہ

سی این جی قیمت پٹرول کے 80فیصد کیا تو برداشت نہیں کرینگے، پراچہ

اسلام آباد:آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت کو پٹرول کی قیمت کے 80فیصد تک لایا گیا تو برداشت نہیں کیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ ایسا ہوا تو بات سڑکو ں تک محدود نہیں ہو گی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے ، اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی کی قیمتوں کو پٹرول کے ساتھ منسلک کرکے ہفتہ وار اضافہ غیر قانونی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر وزارت پٹرولیم کی مجوزہ سمری کی ای سی سی نے منظوری دی تو اس سے ملک میں سی این جی کی قیمت 128روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی ، وزارت پٹرولیم سی این جی سے حاصل ہونے والے ٹیکسوں سے کھاد فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائنیں بنانے کا پروگرام معطل کرے ، غیاث پراچہ نے مزید کہا کہ سوئی گیس کمپنیوں کے بورڈز میں کھاد کمپنیوں اور دوسری صنعتوں کے ڈائریکٹرز بیٹھے ہیں جو اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں انہوں نے گیس کی منصفانہ تقسیم کیلئے ایک آزاد کمیشن بنانے اور کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی روکنے کا بھی مطالبہ کیا ، انہوں نے کہا کہ کہ یہ پلانٹ ارکان پالیمنٹ کے ہیں جو ان کی گیس بند نہیں ہونے دیتے ۔