Home » Business » آٹا: 20 کلو کا تھیلا چودہ روپے تک مہنگا ہوگیا

آٹا: 20 کلو کا تھیلا چودہ روپے تک مہنگا ہوگیا

کراچی :آٹے کی قیمت میں 14 روپے فی 20 کلو تھیلا کااضافہ کر دیا گیاہے ،پاکستان فلو ر ملز ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ گند م کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ریٹ بڑھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ پاکستان فلو ر ملز ایسوسی ایشن کااجلاس لاہور میں ہوا،جس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما عاصم رضا کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ گئی ہے، فلورملزکوگندم کی قلت کابھی سامنا ہے،اس لئے آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے، ان کاکہناتھاکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی ایکس ملز قیمت 630 روپے جبکہ پرچون میں 14 روپے اضافے کے بعد 640 روپے مقرر کی گئی ہے،عاصم رضا نے کہا کہ سرکاری گندم کا اجراء اگر کم قیمت پر ہو ا تو ملیں بھی قیمت پرنظر ثانی کر ینگی۔