Home » Technology » فا سٹ فو ڈ کھا نے والے بچوں میں ذہا نت کی سطح کم ہو جا تی ہے

فا سٹ فو ڈ کھا نے والے بچوں میں ذہا نت کی سطح کم ہو جا تی ہے

لندن: بر گر اور فرنچ فرائز جیسی اشیا ء کھانے میں تو مزیدار ہو تی ہیں لیکن ان کے نقصانا ت بھی کم نہیں ۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطا بق فا سٹ فو ڈ کھانے والے بچوں میں ذہا نت کی سطح گھرمیں پکے تازہ کھا نا کھانے والے بچوں سے کم ہو تی ہے ۔ بر طانوی یو نیو ر سٹی میں کی جانے والی اس تحقیق کے مطا بق صرف کھانے کی مقدار ہی نہیں بلکہ اس کا معیار اور تا زہ ہو نا بھی بچوں کی ذہنی نشو ونما پر اثر اندا ز ہو تا ہے ۔ تحقیق کے مطابق کمرعمری سے ہی جنک فو ڈ کھانے والے بچوں میں آٹھ سا ل کی عمر تک پہنچتے پہنچتے ذہانت کی سطح گھٹ جا تی ہے جبکہ تا زہ اور صحت بخش معیاری غذا لینے والے بچوں کا آئی کیو لیول نسبتا ً زیا دہ ہو تا ہے ۔