پھل اور سبزیاں بینائی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں،تحقیق
- Technology on October 23, 2012 in
- |
- by admin
اسلام آباد:خوش رنگ ، مزیدار اور تروتازہ پھل اور سبزیاں قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔ وٹامنز سے بھر پور پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے بینائی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ امریکا میں کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنی خوراک میں ہری بھری سبزیاں اور رس بھرے پھل استعمال کرتے ہیں انہیں آنکھوں کی بیماریوں سے کم ہی واسطہ پڑتا ہے۔ تحقیقی نتائج کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے بڑھتی عمر میں بینائی متاثر ہونے یا بے حد کم ہونے کے امکانات بھی کم سے کم ہو جاتے ہیں۔