Home » Entertainment » بھارت: ہریانہ فیشن شو، بالی ووڈ اداکاراوٴں کی شمولیت نے 4 چاند لگادیئے

بھارت: ہریانہ فیشن شو، بالی ووڈ اداکاراوٴں کی شمولیت نے 4 چاند لگادیئے

نئی دہلی :بھارتی ریاست ہریانا کے شہر گڑ گاوٴں میں ہونے والے ایک فیشن شو میں بالی ووڈ اداکاراوٴں کی شمولیت نے ریمپ پر 4 چاند لگادیئے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے قریبی شہر گڑگا وٴں میں ہونے والے ملٹی ڈیزائنر فیشن شو میں معروف ڈیزائنرز مندیرا ورک اور نندیتا ماہتانی کیلئے دیگر جانی مانی ماڈلز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ ایکٹریسز سشمیتا سین اور بپاشا باسو بطور شو اسٹوپرز جلوہ گر ہوئیں۔ انڈو ویسٹرن اسٹائل کے ملبوسات پر مبنی اس فیشن شو میں کوکٹیل اور برائیڈل ڈریسز پیش کئے گئے۔ شو میں حصہ لینے والی بالی ووڈ ایکٹریسز کا کہنا تھا کہ فلمی مصروفیات سے اس ایونٹ کیلئے وقت نکالنا آسان نہ تھا لیکن یہ ان کیلئے اپنی پسندیدہ ڈیزائنرز کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ تھا۔