Home » Entertainment » اجے دیوگن شہرت کی بلندیوں پر، ایک دن کیلئے ایک کروڑ معاوضہ طلب

اجے دیوگن شہرت کی بلندیوں پر، ایک دن کیلئے ایک کروڑ معاوضہ طلب

ممبئی :بالی ووڈ فلم سنگھم اور بول بچن کی کامیابی کے بعد اداکار اجے دیوگن راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں جنہوں نے آج کل ایک دن کا ایک کروڑروپے معاوضہ طلب کرنا شروع کر دیا ہے۔بالی ووڈ کے ایک ہدایتکار و پروڈیوسرنے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انہوں نے اجے کو اپنی نئی فلم میں بطور مہمان اداکار کام کرنے کے پیشکش کی تواجے نے ان سے سات روز کے سات کروڑمعاوضے کا مطالبہ کردیاتاہم اب تک اس پیشکش کے قبول کئے جانے کا فیصلہ منظرِ عام پر نہیں آیا۔