امریکا لبنانی داخلی انٹیلی جنس سربراہ کی ہلاکت کی تفتیش میں مدد کرے گا
واشنگٹن:امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ لبنانی داخلی انٹلیجنس کے سربراہ وسام الحسن کی جمعہ کو ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاکت کے واقعے کی تفتیش میں لبنان حکومت کی مدد کرے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے لبنان میں حالیہ بم دھماکے کی تحقیقات میں تعاون کرنے فیصلہ کیا ہے۔ جمعے کے روز بیروت میں ہوئے بم دھماکے میں داخلہ سلامتی کے سربراہ جنرل وسام الحسن سمیت آٹھ افراد ہلاک اور تقریباً 80 زخمی ہو گئے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کے مطابق دونوں رہنما متفق ہیں کہ امریکا اس معاملے کی تحقیقات میں تعاون کرے۔