Home » News » برطانیہ، افغانستان میں ڈرون کی تعداد دگنی کر رہا ہے،برطانوی اخبار

برطانیہ، افغانستان میں ڈرون کی تعداد دگنی کر رہا ہے،برطانوی اخبار

  • Publish on October 23, 2012 in News
  • |
  • by admin

لندن:ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ، افغانستان میں اپنے ڈرون طیاروں کی تعداد دگنی کر رہا ہے۔ ان ڈرون طیاروں کو پہلی بار برطانیہ سے کنٹرول کیاجائے گا۔برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اس وقت افغانستان میں برطانیہ کے 5 ڈرون طیارے موجود ہیں جو نگرانی اور حملوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ان ڈرون طیاروں کو امریکا کے نیواڈا ایئرفورس بیس سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ برطانیہ امریکا سے خریدے گئے مزید پانچ ڈورن طیارے افغانستان بھیج رہا ہے جس کے بعد افغانستان میں برطانوی ڈرون طیاروں کی تعداد دس ہو جائے گی۔ برطانوی اخبار کے مطابق پہلی بار ڈرون طیاروں کاکنٹرول برطانیہ کے پاس ہو گا۔