Home » News » پاکستان کو القاعدہ نیٹ ورک کی معلومات دی جائیں گی،امریکہ

پاکستان کو القاعدہ نیٹ ورک کی معلومات دی جائیں گی،امریکہ

  • Publish on October 23, 2012 in News
  • |
  • by admin

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ملالہ پرحملہ پاکستان کے عوام کے لئے دہشتگردوں کا کھلا اعلان ہے، کہ وہ بچیوں کو تعلیم کے میدان سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ امریکہ پاکستان کو اسامہ نیٹ ورک کی معلومات دے گا۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے امریکی ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ شائع ہونے تک اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ اب تک ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹس کے مندرجات صرف میڈیا نے جاری کئے ہیں اور وہ رپورٹ کی حتمی اشاعت تک اس پر تبصرہ نہیں کریں گے ۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکہ کہہ چکا ہے کہ وہ اسامہ اور اس کے نیٹ ورک کے حوالے سےپاکستان کومطلوب معلومات فراہم کرے گا، امریکی ا ور پاکستان عوام کو ایبٹ آباد کمیشن کے رپورٹ سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔