Home » News » فضل اللہ نورستان اورکنڑکے علاقوں میں روپوش

فضل اللہ نورستان اورکنڑکے علاقوں میں روپوش

  • Publish on October 23, 2012 in News
  • |
  • by admin

ملالہ یوسف زئی پر حملے میں ملوث مولوی فضل اللہ افغان صوبے نورستان اور کنڑ میں روپوش ہے۔ دہشت گردوں کی ننگر ہار میں بھی محفوظ پنا ہ گاہیں ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سوات میں معصوم ملالہ پر حملے میں ملوث مولوی فضل اللہ افغان صوبوں نورستان اور کنڑ میں روپوش ہے۔ مولوی فضل اللہ کے ساتھ مفتح الدین عرف شبر، مولوی میرمحمدعرف طورملا،حفیظ اللہ عرف کوچوان اور دیگر دو ہزار دہشت گرد بھی موجود ہیں۔ دہشت گردوں کی افغان صوبے ننگر ہار میں بھی محفوظ پنا ہ گاہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق فضل اللہ کی افغانستان میں موجودگی سے متعلق وزیر داخلہ رحمن ملک نے اپنے دورہ امریکا میں امریکی حکام کو آگاہ کیا تھا۔اس کے علاوہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نمائندہ خصوصی مارک گروسمین سے بھی افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے اور فضل اللہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔