Home » News » عیدالاضحی پر سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کیے جائیں،وزیراعظم

عیدالاضحی پر سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کیے جائیں،وزیراعظم

  • Publish on October 23, 2012 in News
  • |
  • by admin

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیرداخلہ رحمان ملک کو ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم ہاوٴس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریف کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عید کے موقع پرملک بھر میں عوام کے جان ومال کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے موثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے تمام مکاتب فکر سے متحد رہنے کی اپیل بھی کی۔ وزیراعظم نے دہشت گردی اور غیرریاستی عناصر کے خلاف جان کی قربانی دینے والے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔