Home » News » انسانوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا پرچم تیار

انسانوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا پرچم تیار

  • Publish on October 23, 2012 in News
  • |
  • by admin

پنجاب یوتھ فیسٹیول میں جہاں کئی ریکارڈز بن رہے ہیں وہاں شائقین کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے، جو کھیلوں کے ساتھ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بار بار پاکستان کا نام درج ہوتے دیکھ کو پھولے نہیں سمارہے۔پاکستانی نوجوانوں کی ایک اور کامیابی۔ پنجاب یوتھ فیسٹول میں انسانوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا پرچم تیارکرلیاگیا چوبیس ہزار دوسونوجوانوں نے قومی پرچم بنایا۔ پاکستانیوں نےدنیا کی سب سے بڑی تصویربنانے کابھی عالمی ریکارڈتوڑڈالا۔ایسا لگتا ہےکہ یوتھ فیسٹول کے شرکاء کی پہنچ سے اب کوئی ریکارڈ بچ نہ پائے گا۔پنجاب یوتھ فیسٹول میں ایک کےبعد ایک ریکارڈ بنائے جارہےہیں۔انفرادی اور ٹیم ریکارڈز کے علاوہ ایسے ریکارڈز بھی قائم کیے گئے جن میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ دنیا کاسب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کیلئے نوجوانوں کا جوش وجذبہ دیدنی تھا۔ اس ریکارڈکو قائم کرنےکیلئے شرکاء نے بہت پہلےسے تیاری کی تھی۔۔گینیز بک آف ریکارڈ کےنمائندوں نے پاکستانیوں کے جوش و جذبے کوسراہا۔بھارت کے بعد پاکستانی نوجوانوں نے امریکا کا بھی ورلڈ ریکارڈ توڑا۔جب ایک ہزار نو سو چھتیس نوجوانوں نے بنائی دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ۔ یہ تصویر تھی شاہی قلعہ کی ۔ جس سے چھلک رہی تھی پاکستانی نوجوانوں کی یکجہتی ۔اس ریکارڈ کےساتھ پاکستانیوں نے اپنے عزم سے امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ انسانی ہاتھوں سے بننے والی سب سے بڑی پینٹنگ کا ریکارڈ امریکی ریاست سائوتھ کیرولینا کے پاس تھا۔ ریکارڈ بننے اورٹوٹنے کی ابتداہوئی یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے ۔جب زیادہ سے زیادہ افراد نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھا۔اس کےبعد تو ہول سیل میں ریکارڈز بننے لگے۔ سب سے کم وقت میں آٹا گوندھنے سے لے کر چپتایاں بنانے کاریکارڈ۔کم سے کم وقت میں شطرنج کی بساط سجانے ۔ پلگ میں تار لگانے۔کرکٹ کٹ پہننے۔تیس سیکنڈ میں زیادہ سے زیادہ مینڈک جیسی جمپ لگانے کا ریکارڈ قائم کیاگیا۔ اس کےعلاوہ مونچھوں سے سترہ سو کلو وزنی گاڑی کھینچنے اور فٹ بال ہیڈر لگانے کےبھی ریکارڈ قائم کیے گئے۔