Home » News » آئی ايس آئی ميں کوئی سياسی سیل نہیں، سيکریٹری دفاع

آئی ايس آئی ميں کوئی سياسی سیل نہیں، سيکریٹری دفاع

  • Publish on October 23, 2012 in News
  • |
  • by admin

سيکریٹری دفاع نے کہا ہے آئی ايس آئی ميں پانچ سال سے کوئی سياسی سيل ہے نہ حساس ادارہ اس وقت کسی سياسی مداخلت کا حصہ ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے بتایا آئی ایس آئی میں پانچ سال سے کوئی سیاسی سیل ہے نہ آئی ایس آئی اس وقت کسی سیاسی مداخلت کا حصہ ہے۔سیکریٹری دفاع کا بریفنگ میں کہنا تھا دفاعی بجٹ پانچ سو پینتالیس بلین ہے۔ فوج دو سو پینسٹھ بلین، پاک فضائیہ ایک سو چودہ اور نیوی کوباون بلین ملتے ہیں جبکہ آئی ایس آئی ،آئی ایس پی آر، سی جے ایس کو بانوے بلین ملتے ہیں۔