Home » News » صدر زرداری نے خاص مقصد کے لیے ذمہ داری دی ہے،منظور وٹو

صدر زرداری نے خاص مقصد کے لیے ذمہ داری دی ہے،منظور وٹو

  • Publish on October 23, 2012 in News
  • |
  • by admin

پیپلز پارٹی پنجاب کے نومنتخب صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ایک خاص مقصد کے لیے انہیں ذمہ داری دی ہے، شریف برادران کو دو بار شکست دے چکا ہوں یہ میرے آزمائے ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی پنجاب کے نو منتخب صدر میاں منظور وٹو اور نو منتخب جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ ائر پورٹ سے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ ناصر باغ پہنچے استقبال کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ شریف برادران کو چیلنج کرتا ہوں آئندہ انتخابات میں انہیں پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سیاسی قوت کا اندازہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ کی سیاست کرنے والے شہباز شریف ہمیشہ آسمان کی جانب منہ کرکے تھوکتے ہیں جو واپس انہی پر آکر گرتی ہے انکی ایسی تربیت نہیں وہ مثبت سیاست کے پیپلز پارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں گے ۔منظور وٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار دونوں بھائیوں نے ایجنسیوں سے رشوت لی شہباز شریف کو اب اخلاقی طور پر وزیر اعلی رہنے اور دونوں بھائیوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔ وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں اب ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں ہو گا اب ایک لمبی اینگز چلے گی اور پیپلز پارٹی اپنے مخالفین کو تھکا تھکا کے مارے گی ۔ صدر آصف علی زرداری نے منظور وٹو کی صورت میں ترپ کا پتہ پنجاب میں بھیجا ہے۔