Home » Adria » گوجرانوالہ شہر میں پولیس ناکے اور عوام ؟

گوجرانوالہ شہر میں پولیس ناکے اور عوام ؟

گوجرانوالہ شہر میں پولیس کی نفری اور دیگر فورسز کی موجودگی میں شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر مسائل کے ہونے کی بجائے دن بدن پڑھ رہے ہیں اور گوجرانوالہ میں آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے سرکاری سطح پر آمدورفت کے باوجود اندرون شہر سٹی ٹریفک پولیس کے ذمہ دار حلقوں نے آسان ترین طریقہ نکال لیا ہے جس سے عوام کے مسائل میں کمی آنے کی بجائے ان میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے چیف کی موجودگی میں آدھی درجن کے قریب سٹی ٹریفک پولیس کے ملازمین فون سننے میں مصروف ہو جاتے ہیں ، ان سٹی ٹریفک پولیس کے ذمہ دار حلقے سٹی ٹریفک پولیس کے اعلیٰ آفیسر کی موجودگی اپنی ٹریفک کی گاڑی اور تین کے قریب پولیس کے موٹر سائکلوں کی موجودگی میںگپ شپ اور ٹیلی فون پر صبح اور دوپہر کے اوقات میں مصروف عمل رہتے ہیں جبکہ اکادُکا سٹی ٹریفک پولیس کا ملازم کسی قسمت کے مارے راہگیر کا چالان کاٹنے میں مصروف عمل رہتا ہے جس سے صبح اور دوپہر کے اوقات میں کاروباری لوگوں اور طلباء و طالبات کے تعلیمی اوقات کے واپسی کے وقت پریشانی کا شکار ہونا پڑتا ہے ،جبکہ پولیس کے ذمہ دار سٹی ٹریفک پولیس آفیسر پنجاب حکومت کی طرفسے عوام کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے گوندلانوالہ چوک اور دوسرے کاروباری مراکز میں تین لین کی سٹرکیں تعمیر کی ہیں جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے ذمہ دار حلقے کاروباری مصروف ترین چوک ، چوک گوندلانوالہ میں ٹریفک ناکہ لگا کر سٹرک کی2لین بند کر دیتے ہیں اور تیسری لین پر خود براجمان ہو کر موٹر سائیکلوں کو روک چالانوں کی بھر مار کر دیتے ہیں جس سے کاروباری لوگوں اور طلباء وطالبات کے قیمتی وقت کا ضیاع ہونا ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کا یہ ناکہ صبح سے لیکر شام تک جاری رہتا ہے اور اس دوران سٹرک کی دولین مکمل طور پر بند رہتی ہے شام کے بعد ان تینوں لینوں کو کھول دیا جاتا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیوی ٹرانسپورٹ گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں کا داخلہ عام ہو جاتا ہے جس سے عوام اور پیدل راہگیر بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں ، خدارا اس درد کا بھی درماں ہونا چاہیے۔