Home » News » امریکی عوام اپنے پنتالیس ویں صدر کا انتخاب کریں گے

امریکی عوام اپنے پنتالیس ویں صدر کا انتخاب کریں گے

  • Publish on November 6, 2012 in News
  • |
  • by admin

امریکا میں آج ہونے والے صدارتی انتخابات تاریخ کے ستاون ویں انتخابات ہیں جن کے ذریعے امریکی عوام اپنے پنتالیس ویں صدر کا انتخاب کریں گے۔ امریکی صدر کا انتخاب الیکٹرول کالج کہلاتا ہے۔ ہر ریاست میں الیکٹرول کالج کے امیدواروں کی ایک مخصوص تعداد ہوتی ہے۔الیکٹورل کالج کے مجموعی ووٹ پانچ سو اڑتیس ہیں۔ان میں سے جو امیدواربھی دو سو ستر الیکٹرول ووٹ حاصل کرتا ہے اسے فاتح قرار دیا جاتا ہے اور وہی امریکی صدارت کے منصب پر چار سال کے لئے فائز ہوتا ہے۔ امریکی صدر کا انتخاب بالواسطہ ہوتا ہے ۔ رائے دہی کے دن امریکی شہری پاپولر ووٹ کے ذریعے امریکی الیکٹرول کالج کے ارکان کا چناؤ کرتے ہیں اور پھر یہ ارکان براہ راست امریکی صدر اور نائب صدر کو چنتے ہیں۔صدارتی الیکشن کے ساتھ ہی دیگر وفاقی، ریاستی اور مقامی انتخابات بھی ہوتے ہیں۔ انتخابی عمل وفاقی اور ریا ستی قوانین کے مطابق چلتا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کو اتنے ہی انتخاب کنندگان الاٹ کئے جائے ہیں جتنے کہ سب سے چھوٹی ریاست کے لئے مختص ہوتے ہیں۔ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں نشستوں کی تعداد پانچ سو اڑتیس ہے لہذا الیکٹرز یا حلقہ انتخاب کنندگان کی تعداد بھی پانچ سو اڑتیس ہوتی ہے ۔