Home » News » سلامتی کونسل نے حقانی نیٹ ورک پرپابندی لگادی

سلامتی کونسل نے حقانی نیٹ ورک پرپابندی لگادی

  • Publish on November 6, 2012 in News
  • |
  • by admin

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حقانی نیٹ ورک پر پابندی لگادی ہے۔سلامتی کونسل نے حقانی نیٹ ورک پر افغانستان میں بڑے پیمانے پر حملے کر نے کا الزا م عائد کرتے ہوئے اسے طالبان کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر سوسن رائس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے آپریشنل کمانڈرقاری ذاکر پربھی پابندی لگادی ہے جوخود کش بم حملوں میں ملوث ہے۔سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک میں حقانی نیٹ ورک کے ارکان اور قاری ذاکر پر سفر کی پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کسی بھی امریکی شہری کی قاری ذاکر سے لین دین کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔