Home » News » اوبامہ کو کامیابی پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

اوبامہ کو کامیابی پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

  • Publish on November 8, 2012 in News
  • |
  • by admin

ماسکو:صدر بارک اوباما کو صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد عالمی رہنماوٴں کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ اتحادی ممالک نے اس عزم اظہار کیا ہے کہ وہ عالمی اقتصادی بحران سے نمٹنے اور سلامتی کے معاملات میں امریکا کے ساتھ قریبی تعاون کریں گے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ٹیلی گرام بھیج کر صدر اوباما کو مبارک باد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا روس تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ چینی صدر ہو جن تاوٴ نے کہا کہ گذشتہ چار سال کے دوران امریکا چین تعلقات میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔ چین مستقبل میں بھی تعاون پر مبنی تعلقات کے لئے پْرامید ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ صدر اوباما کے دوبارہ انتخاب سے امریکا افغانستان تعلقات کو وسعت ملے گی۔اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے وہ صدر اوباما کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔مصر کے صدر محمد مرسی نے امید ظاہر کی کہ اوباما کے دور میں امریکا مصر دوستی کا رشتہ مضبوط ہوگا۔ترک صدر عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ امریکا اور ترکی کے مثبت تعلقات کو برقرار رکھا جائے گا۔امریکا کے قریبی اتحادیوں برطانیہ ، جرمنی ، فرانس اور یورپی یونین کے رہنماوٴں نے بھی صدر اوباما کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔