Home » News » امریکا کی مشرقی ریاستوں میں ایک اور سمندری طوفان کاخطرہ

امریکا کی مشرقی ریاستوں میں ایک اور سمندری طوفان کاخطرہ

  • Publish on November 8, 2012 in News
  • |
  • by admin

واشنگٹن: امریکی ریاستوں نیو جرسی اور نیو یارک کو ایک اورسمندری طوفان کاخطرہ ہے۔ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کونقل مکانی کی ہدایت اورسیکڑوں پروازیں معطل کردی گئیں۔ایک نئے سمندری طوفان نے امریکی ریاستوں نیویارک اور نیو جرسی کارخ کرلیاہے جس کے باعث 96کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔نیویارک ایک بارپھربارشوں اوربرف باری کی زدمیں ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ایک ہفتہ قبل آئے سینڈی طوفان کے بعد اب بھی ساڑھے 6 لاکھ عمارتوں میں بجلی نہیں ہے۔