Home » News » سیاسی رہنماؤں،سماجی تنظیموں کی جانب سےریفرنڈم کی حمایت

سیاسی رہنماؤں،سماجی تنظیموں کی جانب سےریفرنڈم کی حمایت

  • Publish on November 8, 2012 in News
  • |
  • by admin

سیاسی رہنماؤں ، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور دانشوروں نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے چودہ نومبر کو ریفرنڈم کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ معراج محمد خان نےپریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ عام انتخابات سے قبل ملک میں بڑے پیمانے پر فرقہ ورانہ فسادات کا خدشہ ہے ۔ طالبان الیکشن ملتوی کرانے کی سازش کرسکتے ہیں اس لئے قائد اعظم کے پاکستان کی خاطر طالبان کے خلاف پورے معاشرے کو آواز بلند کرنا چاہئے ۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اقبال حیدر ، سید فیصل سعودی ، اقبال علوی ، ایم این اے کشور زہرہ اور دیگرکاکہناتھاکہ پاکستان کوطالبان سے بچانے کیلئے پورے قوم کو متحدہ ہونا پڑیگا۔ سابق سینیٹر اقبال حیدر نےسول سوسائٹی ، پیشہ ور تنظیمون سے اپیل کی کہ چودہ نومبر کو طالبان کے خلاف یفرنڈم میں حصہ لیں ۔