Home » Sports » بال ٹھاکرے کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، ذکاء اشرف

بال ٹھاکرے کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، ذکاء اشرف

چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بال ٹھاکرے کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، وہ پروگرام کے مطابق بھارت کا دورہ کرے گی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے، بال ٹھاکرے کو پیغام ہے کہ خطے میں امن کے لئے مل کر کام کریں۔ایک سوال پر ذکاء اشرف نے کہا کہ دو انٹرنیشنل ٹیمیں جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ انکا کہنا تھا کہ آف اسپنر سعید اجمل کے اعزاز میں بہت جلد پر وقار تقریب منعقد کی جائے گی۔