Home » Breaking » کراچی: رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا، ایک جاں بحق ،14 زخمی

کراچی: رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا، ایک جاں بحق ،14 زخمی

کراچی.:نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈکوارٹر کے دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ14 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں واقع رینجرز ہیڈ کوارٹر2 کے قریب ایک زور دار دھماکا ہو ا جس کے بعد عمارت کے حصے میں آگ لگنے کے باعث دھوائیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔دھماکے میں عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں او ر14 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ دور دور تک سنا گیا۔علاقے میں موجود آس پاس عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔عمارت میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا دہشت گردی کی کارروائی معلو م ہوتی ہے کیونکہ رینجرز کے اس ہیڈ کوارٹر میں کراچی کے مختلف علاقوں سے زیر حراست افراد کو یہاں رکھاجا تا ہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے3 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔