Home » Sports » سندھ گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی، 2 سے 4 دسمبر تک ہونگے

سندھ گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی، 2 سے 4 دسمبر تک ہونگے

سولہویں سندھ گیمز دوہزار بارہ کی تاریخوں میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ اب دو سے چار دسمبر تک حیدرآباد میں ہونگے۔ صوبائی وزیر کھیل سندھ اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی محرم الحرام کی وجہ سے کی گئی ہے۔ ایونٹ تیس نومبر سے دو دسمبر تک ہونا تھا جسکی تاریخ اب تبدیل کردی گئی ہے۔صوبائی وزیر کھیل کے مطابق دو ہزار چھیالیس مرد و خواتین کھلاڑیوں سمیت آفیشلز چونتیس کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جو پانچ ریجنز کی نمائندگی کرینگے۔ کھیلوں کے دوران میڈیکل کمیٹی اور ایمبولینس موجود رہے گی۔ ایونٹ کے بعد کراچی میں پیرالمپکس کے مقابلے بھی کروائے جائیں گے۔