Home » Breaking » موٹرسائیکل پرپابندی کی مشروط اجازت

موٹرسائیکل پرپابندی کی مشروط اجازت

سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو نو اور دس محرم کو مخصوص علاقوں میں محدود وقت کے لئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کی مشروط اجازت دے دی۔سندھ ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کی مشروط اجازت سندھ حکومت کی درخواست اور پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ بار کی درخواستوں پر دی۔ عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں کہا پابندی اس طرح لگائی جائے پورا شہر اور شہری متاثر نہ ہوں۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری وسیم احمد اور ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا حساس اداروں کی اطلاعات ہیں محرم کے دوران موٹر سائیکل کو دھماکوں اور دہشت گردی کی دیگرکارروائیوں میں استعمال کیا جائے گا،کراچی میں اتوارکے روز بھی دھماکےمیں موٹر سائیکل استعمال کی گئی۔سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری شہاب سرکی نے موقف دلیل دی موٹر سائیکل چلانے پر پابندی سے لاکھوں لوگ متاثر ہوتے ہیں، پابندی چھٹی کے دن لگائی جائے یا پھر پابندی والے دن چھٹی کردی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ بار کی تجویز تھی اگر کام کے دنوں میں پابندی لگائی جاتی ہے تو ان لوگوں کو ہرجانہ ملنا چاہئے جو یومیہ اجرت پر روزگار کا بندوبست کرتے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے حکومت بہت ضروری سمجھے تو امام بارگاہوں یا مجلس کی جگہ کے اطراف میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا سکتی ہے۔