Home » News » باراک اوباما کا مصری صدر، اسرائیلی وزیراعظم کوفون

باراک اوباما کا مصری صدر، اسرائیلی وزیراعظم کوفون

  • Publish on November 20, 2012 in News
  • |
  • by admin

امریکی صدر باراک اوباما نے مصر کے صدر محمد مرسی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ میں جاری تشدد کے بارے میں ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے مصری صدر محمد مرسی سے ٹیلی فون پر غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔اوباما نے مرسی پر زور دیا کہ حماس اسرائیل پر راکٹ حملے فوری بند کرے۔ امریکی صدر نے مصری ہم منصب سے غزہ میں ہونے والی شہادتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی جانب سے راکٹ حملے بند نہ ہونے کی صورت میں کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاہم امریکی صدر نے معاملات حل کرنے پر زور دیا۔