Home » News » بیکری ملازم تشدد کیس،وزیراعلیٰ پنجاب کےداماد پرفردجرم عائد

بیکری ملازم تشدد کیس،وزیراعلیٰ پنجاب کےداماد پرفردجرم عائد

  • Publish on November 20, 2012 in News
  • |
  • by admin

لاہور کی مقامی عدالت نے بیکری تشدد کیس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد سمیت 9ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ منور حسن نے بیکری ملازم تشدد کیس کی سماعت کی،پولیس کی جانب سے عدالت میں چالان جمع کرایا گیا جس میں عدالت کو بتایا گیاہے کہ بیکری تشدد کیس میں وزیر اعلی پنجاب کے داماد علی عمران کی سیکیورٹی پر معمور ایلیٹ فورس کے نوجوانوں نے بیکری کے ملازم پر تشدد کیا قوی امکان ہے کہ انہوں نےایسا علی عمران کے ایما پر کیا اور اس کیس میں کسی حد تک علی عمران بھی ملوث ہیں۔عدالت نے پولیس کے بیان کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی اور سماعت 30نومبر تک ملتوی کر دی جبکہ استغاثہ کے گواہان کو بیانات دینے کے لیےطلب کر لیا ہے۔