Home » News » اسلام آباد ہائیکورٹ:رمشا کیخلاف مقدمہ خارج کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ:رمشا کیخلاف مقدمہ خارج کرنیکا حکم

  • Publish on November 20, 2012 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رمشا کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے کہا مسلمانوں کو کسی پر الزام لگانے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اقبال حمیدالرحمان نے رمشاء مسیح کے خلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی،رمشا مسیح کیس میں فیصلہ دیا رمشا کو مقدس اوراق کی بے حرمتی کرتے کسی نے نہیں دیکھا، قرآن کے معا ملات انتہائی حساس ہیں۔ مسلمانوں کو کسی دوسرے پر الزام لگاتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔رمشا کے خلاف سولہ اگست دوہزار بارہ اسلام آباد کے تھانے میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ جسے عدالت نے ثابت نہ کیے جانے پر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔